سی آئی اے کینٹ ڈویژن لاہور کی کارروائی،

آصف نقب زن گینگ سرغنہ سمیت گرفتار متعددمقدمات ٹریس،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موٹرسائیکل، اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا

جمعہ 1 جون 2018 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) سی آئی اے لاہور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراتنگ کرتے ہوئے آصف نقب زن گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا جن سے متعددمقدمات ٹریس،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موٹرسائیکل، موبائل فون ودیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ اسلحہ ناجائز بھی برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ ڈویژن لاہوررانا زاہد حسین کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے انتہائی مطلوب آصف نقب زن گینگ کی3ارکان کوسرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میںآصف،ظفرحسین اوربلال شامل ہیں۔ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی اورموثرانفارمیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر واردات کرتے۔

مزید یہ کہ ملزمان سے گن پوائنٹ پر شارع عام پر وارداتوں کا انکشاف بھی ہواہے۔ نیزملزمان سے متعددمقدمات ٹریس کیے گئے ہیں۔ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موٹرسائیکل، موبائل فون ودیگر قیمتی اشیاء برآمد کرنے کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے۔یہ امر قابل ذکرہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیںاورلاہور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔

آصف نقب زن گینگ کو ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ ڈویژن لاہور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرکے اس انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کیا۔ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ ڈویژن لاہور رانا زاہد حسین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔