نواز شریف 5جون کو کراچی کا دور ہ کریں گے

قائد (ن)لیگ امیدواروں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور دیگر رہنمائوں سے مشاورت ،تاجروں کے اجتماع سے خطاب کریں گے

جمعہ 1 جون 2018 17:37

نواز شریف 5جون کو کراچی کا دور ہ کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 5جون کو کراچی کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ کراچی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور دیگر رہنمائوں سے مشاورت کریں گے، نواز شریف کراچی میں تاجروں کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) سندھ 24جون کو کراچی میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرانے کا سوچ رہی ہے، جس سے نواز شریف یا شہباز شریف میں سے کوئی ایک خطاب کرنے کیلئے کراچی جائیں گے اور انتخابی مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کا کراچی کا یہ جلسہ اہمیت کا حامل ہے۔