سپریم کورٹ کا این آئی سی ایل اسکینڈل کے ملزم محسن وڑائچ کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم

لاہور اور کراچی میں دائر ریفرنسز کی ہفتہ واررپورٹ بھی طلب کر لی

جمعہ 1 جون 2018 18:18

سپریم کورٹ کا این آئی سی ایل اسکینڈل کے ملزم محسن وڑائچ کو ایک ہفتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کے ملزم محسن وڑائچ کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے لاہور اور کراچی میں دائر ریفرنسز کی ہفتہ واررپورٹ بھی طلب کر لی۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فاضل بنچ نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملوث ملزم کی عدم گرفتاری پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مجھے آپ سے زیادہ پتہ ہے کہ ملزم کوکیوں گرفتارنہیں کیا جا رہا، جیسے را انوار کو گرفتار کرایا محسن وڑائچ کے لیے بھی وہی طریقہ اپنانا پڑے گاچیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں مقدمے کی ایک دن کی بھی تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی، لاہوراورکراچی میں دائرریفرنس کے حوالے سے ہفتہ واررپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے نیعدالت کو بتایا کہ ملزم کوگرفتارکرنے کے لیے تمام تکنیکی ذرائع استعمال کررہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے ملزم کو گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔