Live Updates

اداکارہ سپنا کیس میں ملوث ہونے کے باعث تحریک انصاف نے دوست محمد کھوسہ کو شامل کرنے سے انکار کردیا

دوست محمد کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں، تاہم ان کے والد نے شمولیت اختیار کر لی ہے: فواد چوہدری

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جون 2018 19:26

اداکارہ سپنا کیس میں ملوث ہونے کے باعث تحریک انصاف نے دوست محمد کھوسہ ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جون 2018ء)   سپنا کیس میں ملوث ہونے کے باعث تحریک انصاف نے دوست محمد کھوسہ کو شامل کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے توز پنجاب کی سیاست کے بڑے نام ذوالفقار محمد کھوسہ اور ان کے صاحبزادے دوست محمد کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں سامنے آئیں۔ تاہم اب اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دوست محمد کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تاہم ان کے والد نے شمولیت اختیار کر لی ہے۔ فواد چوہدری کا بتانا ہپے کہ اداکارہ سپنا کیس میں ملوث ہونے کے باعث دوست محمد کھوسہ کو تحریک انصاف میں شامل نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

س سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج ن لیگ کے منحرف رہنماء سردار ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات کی۔

جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردارذوالفقار کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان نے ذوالفقار کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھوسہ فیملی کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ دنیا میں نگراں حکومت کے مسئلے نہیں آتے۔

کیونکہ ان کا الیکشن سسٹم ہی مضبوط ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا اہم الیکشن ہونے جا رہا ہے۔ ایمپائر ایسا ہو جس پرسب کو اعتماد ہو۔ ہم نے نام دیا لیکن جب عوام کا دباؤ آیا توپھر ہم نے نام واپس لیا۔ عمران خان نے کہاکہ الیکشن 2013ء میں سب نے کہاکہ دھاندلی ہوئی۔کیونکہ پچھلی بار نگراں سیٹ اپ فیل ہوگیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 1970ء کے بعد یہ دوسرا الیکشن ہو جوپوری قوم کہے کہ صاف اور شفاف ہیں۔

اب ضروری ہے الیکشن میں ایمپائر نیوٹرل ہوں۔2018ء کا الیکشن ملک کی تقدیر بدلے گا۔انہوں نے کہاکہ فاروق بندیال ن لیگ میں کئی سالوں سے شامل تھے۔لیکن جب وہ ہمارے پاس آئے توشور مچ گیا۔میں تواس کواچھا سمجھتا ہوں کہ ن لیگ میں نہیں بلکہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے پرشور مچا اور پھر ہم نے ایکشن لیا۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا نے جس طرح اس ایشو اٹھایا مجھے خوشی ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں معیار ہے کہ اس ایشو کوپہلے نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پرہوں۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔ لیکن سوچنا چاہیے کہ ایک ملک کا وزیرخارجہ جب کسی دوسرے ملک کی کمپنی کا ملازم بن جاتا ہے۔یہ دنیا کی کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا ہے۔اس موقع پرسردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ اب ن لیگ بن گئی ہے۔ن لیگ میں مجھ جیسا نظریاتی مسلم لیگی کی وہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔میں نے ان کواس وقت چھوڑا جب وہ عروج میں تھے ایک بھائی تیسری بار وزیراعظم اور دوسرا وزیراعلیٰ بنا تھا۔ جب پستی میں تھے تومیں نے ان کا جھنڈاٹھائے رکھا۔انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آئے تومشرف کے وزیرنوازشریف کے وزیربن گئے۔میں نے سوچ سمجھ کر عمران خان کی قیادت پراعتماد کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات