ْاٹک ، بیوی کو گلے میں پھندہ ڈال کر خوکشی کا رنگ دینے والے داماد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

جمعہ 1 جون 2018 22:54

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) بیوی کو گلے میں پھندہ ڈال کر خوکشی کا رنگ دینے والے داماد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق مسماة بی بی مسرت یاسمین بیوہ سلطان ممارز خان راجپوت ساکن محلہ شادی پور کھوڑ نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس کا خاوند فوت ہو چکا ہے اس 36 سالہ نذرانہ بتول کی شادی تیمور حسین ولد چرہ خان راجپوت ساکن محلہ امام باڑہ سے ہوئی جس سے اس کے 3 بچے ہیں میں نے فون کیا کہ میرے داماد نے مجھے فون کیا کہ میرے گھر آ جائیں میں نے کہا میں نہیں آ سکتی کیا بات ہے میری نذرانہ بتول سے بات کرائو اس پر اس نے کہا کہ وہ بات نہیں کر سکتی کیونکہ اس نے پنکھے سے پھندہ لے لیا ہے اس اطلاع پر میں داماد کے گھر آئی دیکھا میری بیٹی کی لاش فرش پر پڑی تھی اس کے گلے میں کوئی رسی یا کپڑا نہ تھا ان حالات و واقعات کو دیکھا تو ہمیں یقین ہو گیا کہ اس کے خاوند نے اسے پھندہ ڈال کر یا گلہ دبا کر قتل کیا ہے وقوعہ کو رنگ دینے کی ناکام کوشش کی ہے پولیس نے لاش قبضہ میں لے اس کا پوسٹ مارٹم کرایا اور زیر دفعہ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :