بٹگرام کی اقوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے والوں کا احتساب قریب آچکا ہے، نعیم شاہین

بٹگرام میں ہر شخص کے شناختی کارڈ پر جعلی واٹر سپلائی سکیمز پاس کیئے گئے ہیں نیب فوری طور پر بٹگرام کا دورہ کرے، خان ازم سیاسی، سماجی اور اقتصادی دہشتگردی کا نام ہے اس نظام کو مزید فعال کرنے کیلئے قوم کے معماروں پر تعلیم کے دروازے بند کیئے گئے ہیں ،قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماء نعیم شاہین نے پرہجوم پریس کانفرنس

جمعہ 1 جون 2018 22:54

بٹگرا م (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) بٹگرام کی اقوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے والوں کا احتساب قریب آچکا ہے، بٹگرام میں ہر شخص کے شناختی کارڈ پر جعلی واٹر سپلائی سکیمز پاس کیئے گئے ہیں نیب فوری طور پر بٹگرام کا دورہ کرے، خان ازم سیاسی، سماجی اور اقتصادی دہشتگردی کا نام ہے اس نظام کو مزید فعال کرنے کیلئے قوم کے معماروں پر تعلیم کے دروازے بند کیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماء نعیم شاہین نے پرہجوم پریس کانفرنس میں 2018 کے انتخابات کیلئے 20 نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اگر 2018 میں عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو عوام کی زندگیاں آسان بنانے کیلئے بٹگرام میں اباسین یونیورسٹی اور اباسین ڈویژن بنائیں گے اور ضلع بھر میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے سکولز وکالجز بنائیں گے زون سکس کے قیام کیساتھ ساتھ گزشتہ ساٹھ سالوں سے قومی خزانے کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کا کھڑا احستاب کرینگے، انھوں نے مزید کہا کہ بٹگرام میں سڑکوں کی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے سڑکوں کی تعمیر کیلئے ہم نے وہ پلان بنایا ہے جس کے تحت تھاکوٹ تا بنہ، کوزہ بانڈہ، بنہ تا کنڈ، گنول، بٹیلہ سمیت دیگر علاقوں کی سڑکیں تعمیر کرینگے اور انھیں کشادہ کرینگے ضلع میں صحت کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوگیا ہے انشائاللہ اقتدار میں آکر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تمام تر وسائل فراہم کرکے انھیں صوبے کا اعلی ہسپتال بنائیں گے اور بی ایچ یو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرکے انھیں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی آلائی خوڑ ڈیم سے ضلع بٹگرام کیلئے بجلی لینگے اور تھاکوٹ گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کیساتھ ساتھ مقامی سطح پر بجلی کے چھوٹے منصوبے بنائیں گے، ضلع میں اس وقت بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے اس لیئے ہمارے پروگرام میں شامل ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو سی پیک، سیاحت اور زراعت سے نوکری کے مواقع پیدا کرکے انھیں روزگار فراہم کرینگے جبکہ آستانہ دار اور گجر قوم کیلئے ایف سی میں پلاٹون کے قیام لائیں گے، کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے ہر یونین کونسل کی سطح پر گراؤنڈ بنائیں گے اور تحصیل بٹگرام اور تحصیل آلائی میں سپورٹس اکیڈمی قائم کرینگے، قرآن مجید کو عام کرنے کیلئے علماء کرام اور مدرسوں کیساتھ تعاون کرینگیبٹگرام میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے عملی جدوجہد کرینگے اور پانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر سکیمیں لگائیں گے انھوں نے مزید کہا کہ چوڑ اور بلیجہ کے مسائل کوہستان کیساتھ حل کرنا، ادب صحافت اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے عملی کام کرینگے نعیم شاہین نے کہا کہ بٹگرام کی سیاست پر قابض ڈاکوؤں اور لٹیروں نے ہمیشہ قومی خزانے کو لوٹا ہے بڑے افسوس کی بات ہے آج ضلع میں ایک بھی میگا پراجیکٹ موجود نہیں خان ازم نے بھائی کو بھائی کیساتھ، والد کو بیٹے کیساتھ اور اقوم کو آپس میں تقسیم کرکے ان پر انگریزوں کی طرح حکمرانی کررہے ہیں مگر وہ قوتیں آج سن لیں اب بٹگرام کی عوام بیدار ہوچکے ہیں نوجوان ضلع میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں انشائاللہ 2018 کے انتخابات میں اس فرسودہ نظام کو ختم کرکے دم لیں گے،انھوں نے مزید کہا کہ خان ازم سیاسی، سماجی، اقتصادی، مذہبی اور تعلیمی دہشت گردی ہے خان ازم استحصالی نظام کا نام ہے اس سسٹم کے زریعے ہمیشہ لوگوں کے حقوق کو سلب کیا گیا ہے انشائاللہ ہم اقوام کو اس دلدل سے نکال کر ہی دم لینگے اس موقع پر نعیم شاہین کے ہمراہ بڑی تعداد میں نوجوان اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے