اسلام آباد، ڈی17 میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی ہو گیا

جمعہ 1 جون 2018 23:04

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈی17 میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

محمد خالد نے ترنول پولیس کو بتایا کہ میرا بھتیجا حبیب اور مومن خان موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ ڈی سترہ میں ٹریکر ٹرالی کے نامعلوم ڈرائیور نے انہیں ٹکر ماری جس سے حبیب خان جاں بحق ہو گیا اور مومن خان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔