میاں محمد نواز شریف کی واپسی نوشتہ دیوار ہے․

سیاسی مخالفین انتخابات کے التوا سے مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،علی اکبر گجر

ہفتہ 2 جون 2018 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف کی طرف سے متوقع امیدوار علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی واپسی نوشتہ دیوار ہی․ سیاسی مخالفین انتخابات کے التوا سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں․ انتخابات میں تاخیر کے حربوں کا عوام کی طاقت کے ساتھ ناکام بنایا جائے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنان عام انتخابات میں سیاسی مخالفین کو ملک کے سیاسی میدان سے ہمیشہ کے آئوٹ کرنے کے لئے تیار ہیں․ آئندہ انتخابات پاکستان کی سیاست کے نئے رخ متعین کریں گے اور میاں محمد نواز شریف تاریخ ساز کامیابی کے بعد اقتدار میں واپسی کا نیا ریکاڑ قائم کریں گی․ پاکستان کے عوام نے گذشتہ ایک سال سے جاری نام نہاد احتساب کی حقیقت جان لی ہی․ عوام کو علم ہو گیا ہے کہ کہ مخصوص ایجنڈے پر عمل کر کے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سیاسی میدان میں تنہا کر نے کی کوششیں کی جا رہی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی انتخا ب کے التوا کی سازشوں میں بھی تیزی آگئی ہی․ عوام کے حق رائے دہی کے راستے میں روڑے اٹکانے کا سلسلہ بلوچستان خیبر پختونخوا اور سندھ سے ہوتا ہوا عدالتوں تک پہنچتا نظر آ رہا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بے مثال عوامی پذیرائی سے خائف سیاسی قوتیں کسی بھی قیمت پر قائد محمد نواز شریف کی اقتدار میں واپسی روکنا چاہتی ہیںلیکن پاکستانی قوم اب کسی سازشی عنصر کو اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ کوئی قوم کے ووٹ کے حق اور حکمرانوں کے انتخاب کے عمل کے راستے میں رکاوٹ بنی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی تسلسل ملک کی بقا اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے ناگزیر ہے انتخابی عمل میں تاخیر کی کوششیں قومی یکجہتی کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں․ پاکستان کے بہترین مفاد میں ضروری ہے کہ جمہوری عمل کس تسلسل رہے اور جمہوری اداروں کو مضبوط اور توانا ہونے کا موقع دیا جائے۔