عام انتخابات میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے بیانہ پر ہی میدان میں آئیں گے ‘ مریم اورنگزیب

عمران خان اور انکی پارٹی خوفزدہ ہے اس لیے نگران وزیر اعلی کیلئے باربارنام بدل رہی ہے ‘نگران وزیر اعلی پنجاب کے معاملے میں تحر یک انصاف نے مضحکہ خیز طرز عمل کا مظاہرہ کیاہے ‘عمران خان اور ان حواریوں میں سے شاید کسی نے بھی آئین نہیں پڑھا‘ لاہور میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 20:34

عام انتخابات میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے بیانہ پر ہی میدان میں آئیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے بیانہ پر ہی میدان میں آئیں گے ‘عمران خان اور انکی پارٹی خوفزدہ ہے اس لیے نگران وزیر اعلی کیلئے باربارنام بدل رہی ہے ‘نگران وزیر اعلی پنجاب کے معاملے میں تحر یک انصاف نے مضحکہ خیز طرز عمل کا مظاہرہ کیاہے ‘عمران خان اور ان حواریوں میں سے شاید کسی نے بھی آئین نہیں پڑھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ کارکردگی پر بات ہوئی ہے ہمیں امید ہے کہ انتخابات بروقت ہوں اور عوام بھی تیار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت آچکی اور اس سیٹ اپ کی سب سے بڑی زمہ داری انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانا ہے اور جو لوگ انتخابات میں تاخیر کی سازشیں کر رہے ہیں انکو بھی ہم قوم کے ساتھ ملکر ناکام بنائیں گے اور عام انتخابات میں (ن) لیگ ہی کامیاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے اور ہم نے پانچ سال ووٹ اور ووٹر کو عزت دی ہے اورووٹرز آج بھی ہمارے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو ریزولیشن پاس ہوئی اس میں یہ کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) الیکشن کیلئے تیار ہے، مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کی عوام کا اعتماد حاصل ہے، جو افواہیں ،باتیں اور بیانات آرہے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہو گی، مسلم لیگ (ن) الیکشن بروقت کرانے کیلء ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، الیکشن 25جولائی کو ہوں گے، الیکشن میں کسی بھی تاخیر یا سازش کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑی ہو گی، نواز شریف کو اقامہ کے اوپر نااہل کیا گیا، سینیٹ کے اندر شیر کے نشان کو ختم کیا گیا ہے۔