قصور ، لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ،شدید گرمی اور ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری بلبلا اٹھے ، اعلیٰ حکام نوٹس لیں، عوام

ہفتہ 2 جون 2018 20:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) قصور اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ،واپڈا کی جانب سے ہر گھنٹے بعد بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ،شدید گرمی میں شہری بلبلا اٹھے ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔سیاسی وسماجی حلقوں سمیت لوگوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں واپڈا جانب سے بجلی کی ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے بجلی کی فراہمی نہ ہو نے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی میں بچے اور بڑے سب بلبلا اٹھے شدید گرمی کی وجہ سے شہر میں12،دیہات میں16 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ کاروباری مراکز ، مزدور طبقہ بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے بے روزگاری کا بحران ملک میں تو پہلے ہی موجود ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بے روزگاری میںمزید اضافہ ہورہا ہے اور غریب آدمی کواپنا پیٹ بھرنے کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول چیلنج بن چکا ہے قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں سمیت لوگوں کا نگران وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔