شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیٹیکل محرر شہید، 3 لیویز اہلکار زخمی

ہفتہ 2 جون 2018 20:57

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں نامعلوم افراد کی پولیٹیکل انتظامیہ پر فائرنگ سے پولیٹیکل محرر شہید اور تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ محمد ایاز خان کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں نامعلوم افراد نے پولیٹیکل انتظامیہ پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ شہید اور تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ تحصیل میران شاہ کے علاقے کم سروبی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے راستے میں گھات لگا کر ان پر حملہ کیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایجنسی ہیڈکوارٹرز اسپتال میران شاہ منتقل کردیا گیا۔