خالد مقبول جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں، فاروق ستار

جنوبی سندھ صوبے کے مطالبے کیلئے جلسہ کرنے پر بہادرآباد والے نہیں مانے، بہادرآباد والوں نے مجھے افطار ڈنرمیں نہیں بلایا،خالد مقبول صدیقی اپنی پہلے کی آفر سے ہٹ گئے ہیں، 5 فروری کی جو شرائط تھیں اس پرمیں جانے کو تیار ہوں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 21:03

خالد مقبول جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں، فاروق ستار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں ،جنوبی سندھ صوبے کے مطالبے کے لئے جلسہ کرنے پر بہادرآباد والے نہیں مانے،بہادرآباد والوں نے مجھے افطار ڈنرمیں نہیں بلایا ،خالد مقبول صدیقی اپنی پہلے کی آفر سے ہٹ گئے ہیں، 5 فروری کی جو شرائط تھیں اس پرمیں جانے کو تیار ہوں۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ میری طرف سے متحد ہوجانے میں کوئی کسرنہیں ہے، 5 مئی کے جلسے کے بعد سے بہادرآباد کی طرف سے کچھ اور آفرز کی جارہی ہیں، خالد مقبول صدیقی اپنی پہلے کی آفر سے ہٹ گئے ہیں، 5 فروری کی جو شرائط تھیں اس پرمیں جانے کو تیار ہوں۔فاروق ستار نے کہا کہ بہادرآباد والوں کی جانب سے مجھے افطار ڈنر میں نہیں بلایا گیا، خالد مقبول صدیقی جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں۔ 26 مئی کو جنوبی سندھ صوبے کے مطالبے کے لئے جلسہ کرنے پر بہادر آباد والے نہیں مانے، ساتھی کارکن کاغذات نامزدگی جمع کرائیں پھردیکھ لیں گے میں اور بہادرآباد کے ساتھی مل کرٹکٹ دیتے ہیں یا نہیں۔