Live Updates

تحریک انصاف سے کسی قسم کی کوئی اچھائی کی توقع نہیں کی جا سکتی،ایاز صادق

ہفتہ 2 جون 2018 21:30

تحریک انصاف سے کسی قسم کی کوئی اچھائی کی توقع نہیں کی جا سکتی،ایاز صادق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے کسی قسم کی اچھائی کی کوئی توقع نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی کرنی چاہیے کیونکہ پی آئی ٹی کے سربراہ عمران خان یوٹرین لینے کے ماہر ہیں اور اگر اس ملک کا اقتدار عمران خان کے ہتھے چڑھ گیا تو یہ پوری قوم کو مزید کنفیوژ کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹائون میں ہونے والے پارٹی کے اجلاس میں شمولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر کروا دیئے جائیں اور انشاء اللہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، سیاستدانوں کو اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات