مانسہرہ ،ْسکیورٹی فورسز کی بس بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے ایک اہلکار شہید ،ْ اٹھارہ زخمی

ہفتہ 2 جون 2018 22:26

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) نیلی شنگ کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی بس بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے ایک اہلکار شہید اور18 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بٹگرام نیلی شنگ کے مقام پر پاک آرمی کی گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگلا سے گلگت جانے والی حساس ادارے کی گاڑی بٹگرام نیلی شنگ کے مقام پر بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سپاہی اشتیاق موقع پر ہی شہید اور 18 جوان زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی افراد کی مدد سے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ 4 اہلکار شدید زخمی ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ راولپنڈی سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :