آئندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوارپورے ملک میں تاریخی کامیابی حاصل کرینگے ،امجدعلی شاہ

ہفتہ 2 جون 2018 22:52

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) جماعت اسلامی کے نامزدامیدواربرائے پی کے 18 امجدعلی شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی واحدجماعت ہے جوملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہدکررہی ہے، آئندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوارپورے ملک میں تاریخ کامیابی حاصل کریگی کیونکہ عوام کی نظریں صرف اورصرف متحدہ مجلس عمل پرلگے ہوئے ہیں، ملک کے تمام مسائل کاحل صرف اورصرف متحدہ مجلس عمل کے ممبران کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ ورکس آماندرہ میں افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ افطار پارٹی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔امجد علی شاہ نے کہا کہ عوام بھی دین اسلام کے سربلندی کیلئے آئندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔