Live Updates

نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق ہوگیا

ہفتہ 2 جون 2018 23:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان اور اپوزیشن جے یو آئی (ف) کے محمود بیٹینی کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوگیا کہ نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے۔الیکشن کمیشن 2 روز میں 4 ناموں میں سے ایک نام کا فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 26 مئی کو خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی ا?ئی عمران خان نے ان کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مسترد کردیا تھا جس کے بعد نئے نگران وزیراعلیٰ کی تلاش جاری ہے۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا تھا، 42 سالہ منظور آفریدی کا تعلق فاٹا کی خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا سے ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے فرسٹ کزن اور سینیڑ حاجی ایوب آفریدی کے بھائی ہیں۔ ان کے کزن مرزا محمد آفریدی بھی فاٹا سے سینٹر ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات