انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار الٹنے کے باعث خاتون اور بچی جان بحق، تین افراد زخمی

ہفتہ 2 جون 2018 23:44

لاڑکانہ۔ 2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار الٹنے کے باعث خاتون اور بچی جان بحق، تین افراد زخمی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قمبر شہدادکوٹ ضلع کے شہر وگن کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر تیز رفتار کار الٹنے کے باعث خاتون یاسمین شیخ اور بچی یاسمین شیخ موقع پر جان بحق ہوئیں جبکہ دیگر زخمیوں کار ڈرائیور وقار شیخ، ڈاکٹر صنم شیخ اور مینس ناز شیخ کو تشیوش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ جان بحق خاتون اور بچی کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ جان بحق اور زخمی لاڑکانہ شہر کے دڑی محلہ کے رہائشی ہیں جو عید کی خریداری کے لیے کراچی گئے جہاں لاڑکانہ واپسی پر وگن کے قریب انڈس ہائے وے پر تیز رفتار کار الٹنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ دوسری جانب حادثے کے اطلاع پر جان بحق اور زخمیوں کے ورثا اور رشتہ دار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچے جہاں وہ اپنے پیاروں کی لاشوں سے لپٹ پر روتے رہے۔