سابقہ امیدوار و چیئرمین نیشنل لیبر کونسل آزادکشمیر چوہدری دین محمد شادکا 9نکاتی ایجنڈاکے خلاف (آج) سنٹرل پریس کلب کے باہر علامتی احتجاج کا اعلان

اتوار 3 جون 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) سابقہ امیدوار و چیئرمین نیشنل لیبر کونسل آزادکشمیر چوہدری دین محمد شاد نے 9نکاتی ایجنڈاکے خلاف آج (بروز سوموار) کو سنٹرل پریس کلب کے باہر علامتی احتجاج کا اعلان کردیا ،مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری دین محمد شادکے مطابق آزادکشمیر میں یکساں نصاب ِتعلیم نافذ کیا جائے ، ایڈہاک ازم کا خاتمہ اور شریعت کورٹ کی بحالی ، ملازمین کو سندھ طرز کی آبادی کے تناسب سے دیہی شہری کوٹہ مختص کیا جائے،مصالحتی کورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے ،بلاامتیاز فری طبی سہولت دی جائے ،سردار شیر محمد کے 14سالہ پرانے قتل کی تحقیقات کیلئے آئی ایس ڈی کا ممبر شامل کرکے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ، چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر محتسب اعلیٰ آزادکشمیر کو سو موٹو ایکشن کا اختیا ردیا جا ئے ، زمین کی خرید پر پراپرٹی ٹیکس ختم کیا جائے ، اداروں میں ہونے والی کرپشن کیلئے باقاعدہ مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد شاد نے کہا کہ گزشتہ 70سالوں میں یکساں نظام ِ تعلیم اور بنیادی انسانی حقوق نہ دے سکنے والے ،دودھ ،شہرکی نہریں نہیں بہا سکتے ۔اُنہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات 9نقاطی ایجنڈا پورے نہیں ہونگے اُس وقت تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا ۔