Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا، فریال چوہدری

اتوار 3 جون 2018 18:10

ملتان۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پانچ سال دور اقتدار میں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے انرجی پراجیکٹ کی بدولت لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ سخت گرمی کے باوجود بجلی موجود ہے اور روزہ دار روزے کے ساتھ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز کو ہاتھ اُٹھا اُٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جوائنٹ سیکرٹری ملتان پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ فریال چودھری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سخت گرمیوں میں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی جس کا تمام تر کریڈیٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے مخالفین کی حائل کردا رکاوٹوں کے باوجود ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا۔

(جاری ہے)

محمد شہباز شریف پر بے بنیاد الزامات لگا کر مسلم لیگ (ن) کی ساکھ کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے جبکہ مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

فریال چودھری نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس سے ملک میں انقلابی تبدیلیاں آئیں ہیں۔ پنجاب میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس میں واضح تبدیلیاں آئیں اور عوام کو ہسپتالوں میں پہلے سے بہتر سہولیات فراہم ہونے لگیں۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت کی۔ انتخابات میں عوام مسلم لیگ کو ہی کامیاب کرائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات