عام انتخابات شفاف نہ ہوئے تواس سے بڑا جمہوریت پر کوئی اور ڈاکہ نہیں ہوگا‘علامہ زبیر احمد ظہیر

چوروں اور ڈاکوئوں کا پار لیمنٹ میں داخلہ روکنا الیکشن کمیشن تمام اداروں پر لازم ہے ورنہ قوم کسی کو معاف نہیں کر یگی ‘ہم ملک بھر میں عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں لائیں گے ‘ میاں محمد امجد کو چیف آرگنائزر مقر رکرنے کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ عام انتخابات شفاف نہ ہوئے تواس سے بڑا جمہوریت پر کوئی اور ڈاکہ نہیں ہوگا‘چوروں اور ڈاکوئوں کا پار لیمنٹ میں داخلہ روکنا الیکشن کمیشن تمام اداروں پر لازم ہے ورنہ قوم کسی کو معاف نہیں کر یگی ‘ہم ملک بھر میں عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں لائیں گے ۔

وہ اتوار کے روز عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے میاں محمد امجد کو اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کا چیف آرگنائزر مقر رکرنے کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ہم ملک میں کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور دیگر جر ائم کے خاتمے کیلئے بھر پور انداز میں عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے لیے پورے ملک میں اپنی تنظیموں اور کارکنوں بھی متحر ک کیا جائیگا جسکے لیے میاں محمد امجد کو چیف آرگنائزر کی ذمہ داریاں دیں گئیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم پورے ملک میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں لائیں گے اور حق وسچ کیلئے آواز بلند کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس بات کے حامی ہیں کہ ملک میں اب مقر رہ وقت پر عام انتخابات ہونے چاہیے اور عوامی مکمل آزادی کے ساتھ پر امن ماحول میں اپنا ووٹ کاسٹ کر کے ملک میں چوروں اور ڈاکوئوں کی بجائے ایماندار لوگوں کو اسمبلیوں میں لائے کیونکہ کر پٹ سیاستدان اقتدار میں آکرملک اور قوم کے مسائل کے حل کی بجائے اپنی جیبیں بھرتے ہیں اور پھر قوم کو لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی ‘کر پشن سمیت دیگر مسائل کا سامنا کر نا پڑ تا ہے اس لیے عوام کو بھی عام انتخابات میں جوش نہیں ہوش سے اپنا ووٹ کاسٹ کر نا ہوگا ۔