اسلام آباد کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور قانون کرایہ داری کا نفاذ اولین ترجیحات میں شامل ہے،اسد عمر

پیر 4 جون 2018 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہاہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے ، متاثرین اسلام آباد کو انصاف کی فراہمی اور قانون کرایہ داری کا نفاذ اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف این اے 54کے جنرل سیکرٹری جمشید مغل جانب سے دی گئی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کے مقامی لوگوں کے ساتھ پچھلے 50 سالوں سے انکی زمینوں پر قبضہ کر کے ناانصافی ہورہی ہیںاور انکو متاثرین کی شکل میں کئی دہائیوں سے عدالتوں اور دفاتر میں خوار کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اتے ہی ان کیلئے قانون سازی کرکے انصاف دلائیں گے انہوں مزید کہا کہ تاجروں کا درینہ مطالبہ قانون کرایہ داری کو ترجیحی بنیادوں پر پاس کروائیں گے۔

(جاری ہے)

اورقومی اسمبلی میں میرا بل پہلے سے موجود ہے انہوںنے کہاکہ اس وقت اسلام آباد کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بے حد مشکلات ہیں ان مشکلات کو ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلقے کے جنرل سیکرٹر جمشید مغل نے کہاکہ تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے اسے ضرور پورا کیا ہے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد عوام کی ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ۔۔۔۔اعجاز خان