ڈ ی پی او اوکاڑہ کا حضر ت علی ؓکے یوم شہادت کے موقع پر جلو س کے روٹ کا دورہ

پیر 4 جون 2018 23:23

اوکاڑہ۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) قانون اور آئین پاکستان نے ہر شہری کو اپنے عقیدہ کے مطابق زندگی گذارنے کی اجازت دی ہے ،اس میں رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے حضر ت علی کر م اللہ وجہہ ؓکے یوم شہادت کے موقع پر مجالس او ر جلو س کے روٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ان کے ہمراہ امن کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے، ڈی پی او نے کہا کہ کچھ اسلام دشمن عناصر پاکستان کو دہشت گرد ملک ثابت کرنے کیلئے ایسے مواقع پر مذموم کارروائیاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے جلو س کے راستے کو سی سی ٹی وی کمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا جس کیلئے ڈی پی او آفس میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیاہے جو ہر لمحہ کی رپورٹ فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :