Live Updates

ریحام خان کو سنگین اور غیر اخلاقی الزامات کے بعد بہت بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ گیا

عمران خان کے دوست زلفی بخاری ، کرکٹر وسیم اکرم ، تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر انیلہ خواجہ پر الزامات عاید کردیئے ،چاروں شخصیات کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس ،14جون تک جواب طلب

پیر 4 جون 2018 23:30

ریحام خان کو سنگین اور غیر اخلاقی الزامات کے بعد بہت بڑی مصیبت کا سامنا ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کتاب عمران خان کے دوست زلفی بخاری ، کرکٹر وسیم اکرم ، تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر انیلہ خواجہ پر بھی الزامات لگائے ہیں جبکہ انہوں نے اپنی شادی میں خزابی کا ذمہ دار سابق شوہر اعجاز رحمان کو قرار دے دیا ، چاروں کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بجھوا دیا گیا اور14جون تک جواب طلب کر لیا گیا ۔

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان کی کتاب سے کچھ نئے انکشافات سامنے آگئے ۔انہوں نے اپنی کتاب میں زلفی بخاری ، وسیم اکرم ، انیلہ خواجہ اور اعجاز رحمان پر بھی الزامات لگائے ، کتاب کے صفحہ 402اور572پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق انتہائی گھنائونے الزامات لگائے ۔

(جاری ہے)

اپنی پہلی شادی کی تباہی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قرار دے یا۔ صفحہ417,243اور458پر انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا گیا ۔

کتاب میں انیلہ خواجہ کو عمران خان کی چیف آف حرم قرار دیا گیا ۔ کتاب کے صفحہ402اور572پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق انتہائی گھنائونے الزامات لگائے گئے ۔ زلفی بخاری پر لندن کی ایک خاتون کا اسقاط حمل کرانے کا الزام لگایا گیا۔ وسیم اکرم ، انیلہ خواجہ ، زلفی بخاری اور اعجاز رحمان کی جانب سے ریحام کو قانونی نوٹس بجھوایا گیااور14جون تک جواب طلب کر لیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات