ایف آئی اے فیصل آباد ریجن کی ہنڈی مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

مختلف شہروں میں چھا پے 15ملزما ن گرفتار ڈیڑھ کروڑ سے زا ئد مختلف ملکوں کی کر نسی بنکوں کی رسیدیں ہنڈی حوالے سے متعلقہ کا غذات مو با ئل فون لیپ ٹاپ برآمد

پیر 4 جون 2018 23:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) ایف آئی اے فیصل آباد ریجن کی ہنڈی غیر ملکی کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کر نے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرئے روز بھی جاری مختلف شہروں میں چھا پے 15ملزما ن گرفتار ڈیڑھ کروڑ سے زا ئد مختلف ملکوں کی کر نسی بنکوں کی رسیدیں ہنڈی حوالے سے متعلقہ کا غذات مو با ئل فون اور لیپ ٹاپ برآمد تفصیل کے مطا بق ایف آئی اے فیصل آباد کا ہنڈ ی کے ذریعہ غیر قانونی کاروبار کر نے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری 9مختلف ٹیموں نے کاروا ئی کر تے ہو ئے سر گودھا، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سمندری ،تا ندلیا نوا لہ ،جھنگ،جڑانوالہ، چناب نگر میں کا میاب کاروا ئی کر تے ہو ئے غیر ملکی کرنسی ڈیڑ کروڑ رو پے سے زائد یورو،یو کے پائو نڈز ،اسٹریلئن ڈا لرز ،یو اے ای درہم ،سعودی ریال ،یو ایس ڈالرز،تھا ئی بھات،ناریجین کروناز،اوما نی ریالز، چا ئینزرویان سمیت ہنڈی کے حوالہ جات اور بنکوں کی رسیدیدوں سمیت موبا ئی فون لیپ ٹاپاور دیگر اہم دستا ویز برآمد کر کے 15افراد جن میں عارف رشید،زین احسن ،اعجاز احمد، محمد شفیق،تعدیب سرفراز ،محمد علی ،خالد سعید، محمد شہزاد ،محمد امجد،علی عدنان، محمد سرفراز،محمد ندیم ،محمد ابرا ہیم ،جاوید خان،اور محمد شیخ کو گرفتار کر لیا گیا ذرائع کے مطا بق متعدد لا ئسنس یا فتہ کر نسی ایکسچینج کمپنیز کا بھی اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہو نے کا انکشاف ہوا ہے مختلف شہروں میں ریڈ کے دوران ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر نے والو ں سے اہم دستا ویزی ثبوت بھی ملے مزید تفتیش جاری ہے ذرائع نے بتا یا کہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر نے والوں کے خلاف آہریشن کلین اپ جا ری رہیگا جب غیر قانونی کاروبار کر نے والے تمام ملزمان قانون کے شکنجے میں نہیں آ جا تے۔

متعلقہ عنوان :