امیر مقام کو حلقہ این اے8 مالاکنڈ سے الیکشن لڑنے کی دعوت

منگل جون 11:59

امیر مقام کو حلقہ این اے8 مالاکنڈ سے الیکشن لڑنے کی دعوت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) مالاکنڈ نے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام خان کو حلقہ این اے 8مالاکنڈ سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیدی۔ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی کے 19سے ٹکٹ کے اٴْمیدوار گل زمان خان ، تحصیل صدر مشتاق خان ایڈوکیٹ ، ضلعی سینئر نائب صدر یار محمد خان ،حاجی ولی محمد، عامر نواب خان ،صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز (ر) نورکرم خان ، حاجی گل زمان ، نیک عمل لالا ، افتخار احمد ، مکمل شا ہ اور ظاہر شاہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم مرکزی و صوبائی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کو ملاکنڈ این اے 8سے الیکشن لڑنے کے لئے آمادہ کریں کیونکہ انجینئر امیر مقام ملاکنڈ میں سیاسی پہچان رکھتے ہیں اور ملاکنڈ کے عوام ان کے کردار اور کارکردگی سے مستفید ہونے کے متمنی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ سے متعدد کارکنوں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوںپر الیکشن لڑنے کے لئے فارم جمع کئے ہیں جن کے انٹرویو بھی ہو چکے ہیں تاہم اس کے باوجود سب کارکن اور ٹکٹ کے اٴْمیدواران صوبائی صدر کے ملاکنڈ سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ میں سیاسی تبدیلی لازمی ہے کیونکہ پانچ سال تک مالاکنڈ کے عوام اپنے ایم این اے ہونے کے باوجودترقیاتی کاموں اور فلاحی منصوبوں سے محروم رہے ہیں اورنجینئر امیر مقام کی قیادت میں مالاکنڈ میں کلین سویپ کرتے ہوئے یہاں کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔