پارٹی جلسے میں شرکت اپنے قائد کی محبت میں کی، نامناسب برتائو کی شکایت نواز شریف سے کروں گی، سابق ایم پی اے زیب النساء اعوان

منگل 5 جون 2018 15:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے زیب النساء اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی جلسے میں شرکت انہوں نے اپنے قائد کی محبت میں کی، نامناسب برتائو کی شکایت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے کروںگی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے زیب النساء اعوان کا کہنا تھا کہ پیر کو مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں سجاد خان نے گندی گالیاں اور قتل کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے لئے میں نے جیلیں کاٹیں، ماریں کھائیں، اس کا یہ صلہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ (ق) لیگ کے لوٹے ہیں جو ہماری پارٹی میں آ کر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم اپنے قائد کی محبت میں آتے ہیں۔ اس نامناسب برتائو کی میں نواز شریف سے شکایت کروں گی۔

متعلقہ عنوان :