بہنوئی نے سالے کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا ،

2دن بعد نعش برآمد

منگل 5 جون 2018 15:58

سرگودھا۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بہنوئی نے 10 سالہ سالے کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی ،دو دن بعد نہر سے نعش برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رانجھاء چوک مڈھ رانجھاء کے رہائشی ذیشان عر ف شانی کی شادی منظور احمد کی بیٹی سے کچھ عرصہ قبل ہوئی ، ذیشان کی بیوی ناراض ہوکر اپنے میکے میں موجود تھی ۔

(جاری ہے)

منظور احمد اپنے بال بچوں کے ہمراہ محنت مزدوری کے سلسلہ میں راولپنڈی میں مقیم تھا ، ذیشان اپنے 10 سالہ سالے علی حمزہ کو راولپنڈی سے بہلا پھسلا کر رانجھاء چوک مڈھ رانجھا لے کر آیا اور اسے مار کر نہر میں پھینک دیا، 2دن بعد بچے کی نعش نہر سے برآمد کرلی گئی ۔ پولیس بچے کی والدہ منورہ بی بی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :