انگریزی زبان کی26 پاکستانی اساتذہ کا پہلا گروپ ٹیچنگ ایکسیلنس اینڈ اچیومنٹ پروگرام میں شرکت کے لئے کو امریکہ روانہ

منگل 5 جون 2018 15:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) انگریزی زبان کی26 پاکستانی اساتذہ کا پہلا گروپ ٹیچنگ ایکسیلنس اینڈ اچیومنٹ (ٹی ای ای) پروگرام میں شرکت کے لئے کو امریکہ روانہ ہوگیا۔امریکہ روانگی سے قبل امریکی سفارتخانہ کی ریجنل انگلش لینگویج آفیسر ماریا اسنارسکی ان اساتزہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسنارسکی نے کہا کہ ٹی ای اے پروگرام سے سیکنڈری اسکول اور یونیورسٹی میں تدریس کے موثر طریقوں سے متعلق پاکستانی اساتذہ کی بصیرت میں اضافہ ہوگا جو وہ اپنے جماعتوں کو تبدیل کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کی بدولت انہیں امریکہ میں براہ راست تجربات کے حصول میں بھی مدد ملے گی جن سے وہ بعد ازاں اپنے طالبعلموں، اہل خانہ اور مقامی آبادی کوآگاہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا تبادلہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اس پروگرام کے تحت سیکنڈری اسکول کے اساتذہ کو اپنے مضمون میں مہارت کے حصول، تدریسی مہارتوں کو بہتر بنانے اور امریکی اساتذہ اور طلبا وطالبات کے ساتھ براہ راست بات چیت کے منفردمواقع میسر آتے ہیں۔

چھ ہفتے کا یہ پروگرام تدریس کے طورطریقے، سبق پڑھانے کی منصوبہ بندی، استادکی قائدانہ صلاحیتوں اور نئے ٹیکنالوجیز سیآگہی و ادراک کی تربیت پر مبنی ہے۔اساتذہ کا دوسرا گروپ ٹی ای اے پروگرام میں شرکت کے لئے جولائی میں امریکہ روانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :