بلیو ایریا میں ،نجی سیکورٹی کمپنی کا ایڈمن آفیسر قتل، ایک زخمی

منگل 5 جون 2018 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) تھانہ کوہسار کے علاقے بلیو ایریا میں گزشتہ روز چار نقاب پوش مسلح افراد نے آفس میں گھس کر نجی سیکورٹی کمپنی کے ایڈمن آفیسر کو قتل جبکہ ایک اور شخص کو لوہے کے راڈ سے شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل بلیو ایریا میں واقع نجی کمپنی کے آفس میں کیا گیا،چار نقاب پوش مسلح افراد نے آفس میں گھس کر ایڈمن آفیسر سلیم پر فائرنگ کی،فائرنگ سے سلیم نامی ایڈمین آفیسر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ نذیر نامی شخص کو لوہے کا راڈ لگا جس کو زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد چاروں نقاب پوش فرار ھو گئے جبکہ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہی۔