نارنگ منڈی‘نشہ کی زیادتی کے باعث نوجوان دم توڑ گیا

منگل 5 جون 2018 16:56

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) نارنگ منڈی کے محلہ محمد پورہ میں نشہ کی زیادتی کے باعث ایک اور نوجوان دم توڑ گیا ،منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر شہریوں کا اظہار تشویش ،ڈی پی او شیخوپورہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ35سالہ متوفی ندیم منیر چاربچوں کا باپ تھا اور منشیات کا عادی تھا گزشتہ روز نشہ کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا واضح رہے کہ محلہ محمد پورہ منشیات کا گڑھ ہے اور چھ ماہ کے دوران منشیات سے ہلاکت کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :