تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 7 مئی 2024 14:38

تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2024ء) تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو خیر سگالی کا پیغام دینے کے بعد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس اجلاس میں صدر مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری، جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ سعید احمد، ندیم اختر بوبی ، چوہدری محمد شعیب، شیخ ذوالفقار علی کاشف، ظہور عالم بٹ، میاں مدثر حفیظ، شیخ ندیم اصغر، عامر سلیم میر، چوھدری سعید احمد، طاہر ایوب سیٹھی، خواجہ ناصر ڈار کے علاوہ دیگر تاجران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم نے کہا کہ تاجروں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

جبکہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تاجر تنظیمیں ہمارے ساتھ مل کر چلیں تا کہ ترجیحی بنیادوں پر تمام مسائل حل کیے جاسکیں۔ جس پر صدر مرکزی تاجران لورز گروپ محمد عارف چوہدری نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو اپنی انجمن تاجران کے تمام تاجروں کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :