پانچ سالوں میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پانے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ‘عابد حسین صدیقی

منگل 5 جون 2018 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کا بُرا حال کر دیا لوڈشیڈنگ پر مسلم لیگ (ن)کی حکومت ختم ہوتے ہی مصنوعی حکمت عملی کا پول کھل گیا پانچ سالوں میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پانے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے ہوا میں اُڑ گئے گرمی بڑھتے ہی زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا ن لیگ کے پانچ سال عوام کو دلاسے دینے میں گزرا عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں اندھیرے ختم کرنے کی بجائے مزید اضافہ کر دیا ہے۔ قوم حکومت سے بیزار نظر آتے ہیں۔ 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار حکومت کے اختتام تک بھی ملک کو اندھیروں سے نہیں نکال سکے ۔انہوں نے کہا کہ قوم ن لیگ کے جھوٹ کو جان چکے ہیں مسلم لیگ کی حکومت نے صرف دعوئوں پر انحصار کیا۔