الیکشن کمیشن نے جسٹس دوست محمد خان کو خیبرپختونخوا کا نگران وزیر اعلی مقرر کردیا

منگل 5 جون 2018 19:55

الیکشن کمیشن نے جسٹس دوست محمد خان کو خیبرپختونخوا کا نگران وزیر اعلی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے جسٹس دوست محمد خان کو خیبرپختونخوا کا نگران وزیر اعلی مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

جسٹس ( ر) دوست محمد خان20 مارچ 1953کو بنوں میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک بنوں سے حاصل کی، 1974میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں سے گریجویشن کیا، 1976میں گورنمنٹ سندھ مسلم لا کالج کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیئے امریکہ چلے گئے ،بنوں ڈسٹرکٹ بار اور پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر بھی رہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہونے کے بعد 3نومبر 2007کو پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز میں شامل تھے ،سترہ نومبر 2011سے 31جنوری 2014تک پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے، یکم فروری 2014کوسپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر کئے گئے ،، گذشتہ ماہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے، تاہم بعض اختلافات کی بنیاد پر انہوں نے فل کورٹ ریفرنس لینے سے انکار کر دیا تھا۔