پی سی بی نے پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن مکمل طور پر ملک میں کروانے پر غور شروع کر دیا
حتمی اعلان 12جون کو پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے مابین میٹنگ میں کیا جائے گا،فیصلہ متحدہ عر ب امارت میں اس سال کے آخرمیں کئی ٹی ٹونٹی لیگزاور ٹی 10ٹورنامنٹ کی وجہ سے کیا گیا
بدھ 6 جون 2018 15:42
(جاری ہے)
چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپریل میں اماراتی کرکٹ بور ڈ کو خبر دار کیا تھا کہ اگر اس نے اکتوبر سے مارچ کے دوران کو ئی اور لیگ اپنے گرانڈز پر کروائی توپاکستان کرکٹ بورڈ اپنے نیوٹرل وینیو کو یو اے ای سے ملائیشیا منتقل کردے گا۔
نجم سیٹھی کی اس وارننگ کا اماراتی کرکٹ بورڈ پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا جس نے اب دسمبر اور جنوری میں اپنی ٹی ٹونٹی لیگ کروانے کا اعلان کردیا ہے جب کہ دوسر ی جانب افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی اکتوبر میں اپنی ٹی ٹونٹی لیگ متحدہ عرب امارت کے میدانوں میں کروانے کا اعلان کررکھا ہے اور دوسری طرف نومبر میں اماراتی گرانڈز ٹی ٹین لیگز کی میزبانی کریں گے۔اس سب کو دیکھتے ہوئے پی سی بی تمام فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل 4مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کے حوالے سے بات کرے گا ۔ایک فرنچائز آفیشل نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس آئیڈ یے کو مکمل طور پر سپور ٹ کریں گے کیوں کہ انہیں نہیں لگتا ہے کہ اب پی ایس ایل کو امارتی گرانڈز پر کروانے کا کوئی فائدہ ہوگا ،ہم یہاں کاروبار کرنے آئے ہیں اور اب وہاں میچز کروانا کوئی اچھی ڈیل نظر نہیں آرہی کیوں کہ اتنی زیادہ ٹی ٹین کرکٹ اور ٹی ٹونٹی لیگز کے باعث اب ہمیں سپانسرشپ کی کوئی اچھی ڈیل ملتی نظر نہیں آرہی ہے ،براڈ کاسٹرز بھی ہمیں بڑی رقم نہیں دیں گے جب کہ ہمار ے خیال میں لوگ بھی اب میچز دیکھنے کے لیے گرانڈ کا رخ نہیں کریں گے۔ہمیں واقعی یہ لگتا ہے کہ پی ایس ایل 4مکمل طور پر پاکستان میں کروانا ممکن ہے کیوں گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ایک اور فرنچائز آفیشل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 4پاکستان میں کروانا انتہائی سود مند فیصلہ ہوگا اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ کتنے بڑے انٹر نیشنل کھلاڑی پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کو تیار ہوتے ہیں۔ان کامزیدکہنا تھا کہ حال میں ہم نے فرنچائزز کے مابین رقابت دیکھنے کو ملی ہے جو اس ٹورنامنٹ کے لیے بہت اچھی خبر ہے،جب ہم پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر ملک میں کروائیں گے تو ہر فرنچائز کے مداحوں کو گرانڈ کی جانب لاسکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اگر انٹر نیشنل کرکٹ کے بڑے نام پاکستان آنے پرراضی نہیں بھی ہوتے تو اس کا طویل عرصے میں ہمارے برینڈ کے امیج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.