الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا

بدھ 6 جون 2018 20:01

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس آئندہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا۔اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز، وزارت داخلہ کے حکام کو طلب کیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ چیف سیکرٹریز صوبوں کے پولنگ سٹیشن کی تفصیلات ہمراہ لائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عام انتخابات کی سیکیورٹی کو حتمی شکل دی جائے گیجبکہ اجلاس میں حساس پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے اور فوج کی تعیناتی سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عام پولنگ سٹیشن پر پولیس اہلکار اور رینجرز تعینات کی جائے گی،حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے،حساس پولنگ سٹیشن پر فوج کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔