عام انتخابات کیلئے ملک بھر کی طرح سبی میں بھی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی جمع اور وصولی کا سلسلہ جاری

بدھ 6 جون 2018 20:48

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) عام انتخابات کے لئے ملک بھر کی طرح سبی میں بھی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی جمع اور وصول کا سلسلہ جاری ، این اے 259کے لئے پیپلز پارٹی کے امید وار سردار میر بازمحمد کھیتران سمیت تین امید واروں نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے،این اے 259سے 40اور پی بی 7سبی کے لئے 39امید واروں اور مجمومی طور پر 79سے زاہدامید واروں نے ریٹرننگ آفیسرزسے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں ،کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ 8جون تک جاری رہے گا،تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ ملک بھر کی طرح سبی میں بھی جاری ہے سبی کے حلقہ این ائے 259سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو اور بارکھان کے لیے اب تک40امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سینئر سول جج مسٹر ظہور احمد لانگو سے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں جبکہ پی بی07سبی کم لہڑی کی ریٹرننگ آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ ون مس نائمہ مبین سی39امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں جبکہ این اے 259 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار سردار میرباز محمد کھیتران ،سردار زادہ میر ابرار خان اور جلب خان بگٹی نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سینئر سول جج مسٹر ظہور احمد لانگوکے پاس جمع کر ادئے ہیں جبکہ حلقہ این ائی259 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر دوستین خان ڈومکی، نوابزادہ گزین مری ،جے ڈبلیو پی کے نوابزادہ شارین بگٹی،نواب عالی خان بگٹی ،ڈاکٹر عبدالحی بلوچ،نوابزادہ بارو خان باروزئی ،محراب خان مری،سید عبدالحئی راشدی،میر شیراز خان ڈومکی ،ملک شاہد امین چانڈیو،میر محمد چانڈیو،میر حیر بیار ڈومکی،میر بجار ڈومکی،سید نور احمد شاہ،میر علی مردان ڈومکی ،میر بالاچ ڈومکی،میر حسن اسحاق ڈومکی ،دیگر شامل ہیں جبکہ پی بی 07سبی کم لہڑی کے لیے میر علی مردان ڈومکی،میر دوستین ڈومکی،میر بالاچ ڈومکی ،میر بجار ڈومکی،میر حیر بیار ڈومکی،میر شیراز ڈومکی ،میر علی نواز ڈومکی،میر بالاچ ڈومکی،نوابزادہ بارو خان باروزئی ،نوابزادہ شازین بگٹی،چنگیز حئی بلوچ،شاہد امین چانڈیو،میر محمد چانڈیو ،میر اصغر مری،سید عبدالئحی راشدی،سردار محمد خان خجک ،ملک قائم الدین دہپال ،سید نور احمد شاہ ،سمیت و دیگر نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیںتاہم پی بی 07کے لئے اب تک کسی بھی امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ 08جون تک جاری رہے گااور08جو کی شام کو تمام امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں آوایزاں کی جائیں گی، جبکہ09جون سی14جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری رہے گا،اسی طرح امیدواروں پر اعتراضات کی داخل کرنے کی آخری تاریخ19جون ہوگی جبکہ بعدازاں 27جون کوتمام امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی اسی طرح28جون کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ29جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیئے جائیں گے۔