Live Updates

الیکشن 2018 کیلئے بلوچستان میں کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولی کا سلسلہ جاری

بدھ 6 جون 2018 20:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان انتخابات 2018 کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کا اجراء اور وصولی جاری ہے،صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے اب تک 74 جبکہ جنرل نشستوں کے لئے بھی بڑی تعداد میں سیاسی رہنمائوں اور آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سکینہ مینگل نے عمران خان پر تنقید کو اپنے انتخابی ایجنڈے کا حصہ بنائے ہوئے ہیںجبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماء پروین مینگل نے کہاہے کہ وہ شہید بھٹو کا ایجنڈا لیکر میدان میں اتریں گیاور آزاد امیدوار کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل حل کرنے کے لئے نوجوان اور نئے چہروں کی ضرورت ہے،کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولی کا مرحلہ8 جون کو مکمل ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات