بلاول بھٹو کو ملاکنڈ کے حلقہ این اے 8سے عام انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت

بدھ 6 جون 2018 21:01

بلاول بھٹو کو ملاکنڈ کے حلقہ این اے 8سے عام انتخابات میں حصہ لینے کی ..
ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر اور پی پی پی کے مرکزی رہنماء لعل محمد خان نے کہا ہے کہ مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو کو ملاکنڈ کے حلقہ این اے 8سے عام انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی رہنماء فرحت الله بابر کیساتھ بات چیت کے بعد میں نے خود پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوملاکنڈ کے واحد قومی اسمبلی کے نشست سے الیکشن لڑنے کی دعوت دی اور انہیں اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ اُن کے الیکشن لڑنے کی صورت میں الیکشن کے تمام آخراجات میں خود کرونگا۔

لعل محمد خان نے کہا کہ الیکشن کے لئے کسی بھی شخص کو ایک پیسہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پارٹی کے مجھ پر بہت احسانات ہیں اورمرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاکنڈسے الیکشن لڑنے پر جتنے بھی آخراجات آئینگے وہ میں خود کرونگا ۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کے سلسلے میں فرحت الله بابر کی مجھ سے ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی ہے جس کے بعد میں نے بلاول بھٹو زرداری کو تمام حالات سے تفصیلی آگاہ کیا ہے ۔