پاکستان پیپلز پاررٹی نے انتخابات 2018 میں صنم بھٹو کو میدان میں لانے کا فیصلہ کر لیا

ذولفقار بھٹو کی صاحبزادی اور بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو عید کے بعد ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 6 جون 2018 20:10

پاکستان پیپلز پاررٹی نے انتخابات 2018 میں صنم بھٹو کو میدان میں لانے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 جون 2018ء) :پاکستان پیپلز پاررٹی نے انتخابات 2018 میں صنم بھٹو کو میدان میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذولفقار بھٹو کی صاحبزادی اور بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو عید کے بعد ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت قریب آچکا ہے ۔2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے کھوئے ہوئے ووٹ بینک کو واپس لانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پاررٹی نے انتخابات 2018 میں صنم بھٹو کو میدان میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذولفقار بھٹو کی صاحبزادی اور بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو عید کے بعد ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی۔پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں نے صنم بھٹو کولیاری سے الیکشن لڑانے کی تجویزبھی پیش کردی ہے ،جس پرسیاسی داؤ پیچ کے ماہرسابق صدرآصف علی زرداری نے مشاورت شروع کر دی تاہم صنم بھٹو پارلیمانی سیاست میں جانے کے معاملے پرتذبذب کا شکارہیں اورپیپلزپارٹی کی قیادت ان کی ہاں کی منتظرہے ۔

پیپلزپارٹی کے معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے فی الحال صنم بھٹو کی آمد اورانتخابی معرکہ میں اترنے کے معاملے کوخفیہ رکھنے کافیصلہ کیا ہے ، تاہم یہ طے کرلیا کہ صنم بھٹو اگر 2018 کے انتخابی معرکے میں حصہ نہ بھی لیں تو وہ بلاول بھٹو کے ساتھ ملک بھرمیں انتخابی مہم ضرور چلائیں گی اورانتخابی جلسوں میں شرکت کریں گی۔