مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے آئندہ الیکشن کیلئے مذید کئی امیدواروں کے نام فائنل کر لئے

بدھ جون 22:08

بورے والا :(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے انتخابات 2018کے لیے حلقہ این اے 162کے لیے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں ،،حلقہ پی پی 229گگو منڈی سابق ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،پی پی 230کے لیے سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں حلقہ این اے 163کے لیے سابق ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ ،،حلقہ پی پی 231میں سابق ایم پی اے میاں عرفان عقیل دولتانہ ،،حلقہ پی پی 232سے بلال اکبر بھٹی کو مسلم لیگ نے اپنے فائنل امیدوار ڈکلیئر کر کے ٹکٹ جاری کر دیے دریں اثناء کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور داخل کروانے کا سلسلہ جاری الیکشن 2018میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد کاغذات جمع کروانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا حلقہ پی پی 229سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے امیدوار ملک افتخار احمد اعوان نے اپنے حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروادیے پی پی 231سے غلام رسول سکنہ لڈن اور حافظ شہریار سلدیرا نے کاغذات جمع کروائے این اے 162سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان نے بھی اپنے حامیوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر خاور رشید کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں #