2018کا الیکشن عوام میرا نہیں بلکہ اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے، شیخ آفتاب احمد

بدھ 6 جون 2018 22:28

2018کا الیکشن عوام میرا نہیں بلکہ اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے، شیخ آفتاب ..
حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سابق وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ 2018کا الیکشن عوام میرا نہیں بلکہ اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے، پانچ سالوں میں کبھی بھی اپنے آپ کو وزیر نہیں بلکہ عوام کا خادم سمجھا، 2018کے الیکشن میں اٹک بھر سے مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی ۔ تحصیل حسن ابدال کی محرومیاں ختم کریں گے پہلے بھی حسن ابدال تحصیل میرے حلقے میں شامل تھی وہاں بھی ترقیاتی کام تر جیحی بنیادوں پر کئے تھے، محمد نواز شریف قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

نواز شریف کی عوامی خدمات کی بدولت مسلم لیگ نون انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسن ابدال میں افطار پارٹیوں کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سابقہ دور میں تمام تر توجہ حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کی طرف رکھی جسکی وجہ سے اٹک کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمدنواز شریف کا راستہ روکنے والے ناکامی سے دوچار ہونگے ۔

اٹک کے عوام نے ہمیشہ محمدنواز شریف کا ساتھ دیا 2018کے الیکشن میں بھی اٹک کے عوام نواز شریف کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیں گے۔ شیخ آفتاب احمد نے تحصیل حسن ابدال کی محرومیوں کو ختم کرنے کا بھی عہد کیا اور یقین دہانی کروائی کہ 2018کے الیکشن میں کامیابی کے بعد تحصیل حسن ابدال کے تمام مسائل حل کریں گے جبکہ سوئی گیس سے محروم علاقوں کو سوئی گیس فراہم کی جائے گی۔