جیکب آبادمیں پیپلزپارٹی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوگا، دونوں جماعتوں نے الیکشن مہم شروع کردی

بدھ 6 جون 2018 22:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) جیکب آبادمیں پیپلزپارٹی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوگا دونوں جماعتیں جمہوریت کی دعویدار لیکن تنظیموں کے اندر غیر جمہوری عمل ضلعی تنظیمیں بھی مکمل نہیں تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جگہ پی ٹی آئی نے لے لی ہے اب مقابلہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں ہوگا دونوں جماعتوں نے الیکشن مہم شروع کردی ہے دونوں جماعتوں میں جمہوریت رائج نہیں جمہوری طریقے سے انتخابات نہیں ہوئے بلکہ نامزدگیاں ہوئی ہیں دونوں جماعتوں میں ہونے والی نامزدگیاں بھی نا مکمل ہیں