صوابی یونیورسٹی کے نئے سال کے بجٹ کی منظوری

جمعرات 7 جون 2018 12:56

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) یونیورسٹی آف صوابی میں بیسویں سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے کی۔ اجلاس میں سید اختر علی شاہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (ر)، ڈپٹی سیکرٹری ایچ ای ڈی سہیل احمد، ڈپٹی سیکرٹری فنانس خورشید عالم اور ناصر امان ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء کا ڈاکٹر امتیاز علی خان نے شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی کے لئے اٴْن کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف صوابی کے 19 ویں سنڈیکیٹ کے منٹس، بجٹ برائے مالی سال 2017-18 اور 2018-19 کی باضابطہ طور پر منظوری دی گئی۔ ممبر سنڈیکیٹ سید ا ختر علی شاہ نے کہا کہ یہ یونیورسٹی صوابی کے عوام کی یونیورسٹی ہے اور اس کی فلاح کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دیگر شرکاء نے قلیل مدت میں یونیورسٹی کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :