ٹنڈو محمد خان : گائوں حاجی بخشن خاصخیلی کے رہائشیوں کا بااثر افرا د کے خلاف پریس کلب کے سامنے دھرنا

جمعرات 7 جون 2018 15:49

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ضلع ٹندو محمد خان کے گائوں حاجی بخشن خاصخیلی کے درجنوں رہائشیوں نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا، اس موقع پر حسین خاصخیلی، غلام رسول خاصخیلی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بااثر افراد کے لوگوں نے ہمارے گھروں میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر توڑ پھوڑ کی اور گھروں سے نقد رقم ، قیمتی سامان اور بکریاں لے کر فرار ہو گئے ، حد کی پولیس ہماری فریاد پر مقدمہ بھی درج نہیں کر رہی ہے، جبکہ بااثر افراد ہمیں سنگین نتائج کی بلاوجہ دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی ٹنڈو محمد کان اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :