ٹنڈو محمد خان :ایوبیہ اسٹاپ کے رہائشیوں کا سٹی پولیس کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 7 جون 2018 15:49

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ٹنڈو محمد خان کے علاقے ایوبیہ اسٹاپ کے رہائشیوں مرد اور خواتین نے بچوں سمیت سٹی پولیس کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعریبازی کی، اس موقع پر بوبی واگڑی، منو واگڑی، شریمتی پھلی ، شریمتی جینا، اور دیگر نے صحافیوں کو الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات سٹی پولیس کے اہلکار خمیسو خان زرداری عرف کے کے نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھروں میں داخل ہوئے اور خواتین پر حملہ کر کے انہیں تشدد کانشانہ بنایا اور ان کے کپڑے پھاڑ کر زبردستی کرنے کی کوشش کی، خواتین اور بچوں کی چیخ اور پکار پر اہلہ محلہ کے لوگ جمع ہو گئے، پولیس نے انہیں دیکھ کر گالیاں دیتے ہوئے بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں، محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا گذر کرتے ہیں، پولیس نے بلاوجہ ہمارے گھروں میں داخل ہو کر ہمیں پریشان کیا، انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان اور اعلیٰ حکام سے پرزاور مطالبہ کیا ہے کہ ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔