ساہیوال، ڈاکو بیوپاری ، دوکاندار سے نقدی اورمو ٹر سائیکل چھین کر فرار،ایک ڈاکو گرفتار

جمعرات 7 جون 2018 16:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) یہاں نواح میں ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری اور ایک دوکاندار سے ایک لاکھ پندرہ ہزار 500روپے کی نقدی اور ایک مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ایک ڈاکو گرفتار۔

(جاری ہے)

چک 103/7Rکا بیوپاری محمد اکرم ہڑ پہ اسٹیشن کے بینک سے نقدی لے کر اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستہ میں چک 102/6Rکے قریب دن سوا ایک بجے دو مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے پستول تان کر لوٹ لیا اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے ۔

کوڑے شاہ زیریں کا دوکاندار عمر دراز اپنی مو ٹر سائیکل نمبر 2948/SLLپر ساہیوال شہر سے واپس جارہا تھا کہ چار ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر روک کر 40ہزار 550رو پے کی نقدی اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ ہڑ پہ اور تھانہ نور شاہ نے دو مقدمات 397,392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس نور شاہ نے ایک ڈاکو اسحاق نامی کو گرفتار کر لیا ہے۔