(ن) لیگ کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتراضات مسترد

فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کیا گیا ، اس پر مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے تنقید درست نہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

جمعرات 7 جون 2018 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر آئین اور قانون کے تحت کیا جاتا ہے جمعرات کے روز پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 224کے تحت الیکشن کمیشن کو نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 4نام بھجوائے گئے تھے اور الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے متفقہ طور پر پروفیسر حسن عسکری کا نام نگران وزیر اعلیٰ کیلئے منتخب کر لیا ہے ترجمان کے مطابق فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کیا گیا ہے اور اس پر مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے تنقید درست نہیں ہے ۔

۔۔اعجاز خان