عام انتخابات کے لئے سبی میں بھی کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری

جمعرات 7 جون 2018 22:29

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) عام انتخابات کے لئے سبی میں بھی کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ،این اے 259کے لیے اب تک 61امیدواروںاور پی بی 7سبی کے لئے 81امید واروں نے ریٹرننگ آفیسرزسے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں ،اب تک 17امیدواروں نے اپنے جمع کرائیں ہیں ،کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا آج آخری تا ریخ ہے ،تفصیلات کے مطابق چوتھے روز بھی سبی میں الیکشن 2018کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہا اب تک حلقہ این ائے 259سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو اور بارکھان کے لیی61امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر مسٹر ظہور احمد لانگو سے وصول کرلیے ہیں جبکہ پی بی07سبی کم لہڑی کی ریٹرننگ مس نائمہ مبین سی80امیدواروں نے وصول کرلیے ہیں،حلقہ این اے 259سے 80امیدواروں میں سے اب تک 13امید واروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر مسٹر ظہور احمد لانگو کے پاس جمع کرائے ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے امید واروں میںآزاد امید وار میر بالاچ ڈومکی ،میر عطاء اللہ بگٹی،میر لیاقت علی خان بگٹی،میر جلمنب خان بگٹی،میر احمد بگٹی،عبدالحی بلوچ، جہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ میر شازین بگٹی،پی پی پی کے میر باز محمد بگٹی،مسز شہزادی رحیم کھیتران،میر ابرار خان کھیتران،تحریک لبیک پاکستان کے مفتی محمد صدیق،مفتی محمد شہزاد ،تحریک لبیک السلام کے سائیں فقیراللہ جان نقشبندی شامل ہیں جبکہ پی بی 07سبی کم لہڑی کے لیے ریٹرننگ آفیسرمس نائمہ مبین سی80امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیںجن میں اب تک 4امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میںآزاد امید وار میر بالاچ خان ڈومکی،چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ ،تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء خانازادہ بخاری سید امدادحسین شاہ اور تحریک لیبک اسلام کے سید حبیب اللہ نقشبندی شامل ہیں، کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے آج آخری دن ہے 09جون سی14جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری رہے گا،19جون امیدواروں پر اعتراضات کی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 27جون کوتمام امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی اور28جون کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ29جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیئے جائیں گے۔