ایم کیو ایم کی روایتی حلقے بھی پاک سرزمین پارٹی کا مضبوط ووٹ بینک بن چکے ہیں انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے، افتخار عالم

جمعرات 7 جون 2018 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پی ایس پی کے انفارمیشن سیکرٹری افتخار عالم نے این اے 254، پی ایس 124،پی ایس 126 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری افتخار عالم نے کہا کہ میں این اے 254 پی ایس124 اور 126 سے انتخابات لڑنے جارہا ہوں اورنائن زیرو عزیزآباد میرا پرانا حلقہ ہے اس لئے اپنے سابقہ حلقہ سے انتخابات میں حصّہ لے رہاھوں انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی سندھ میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوتے ہوئے نظر ارہے ہیں اورپی ایس پی پورے پاکستان میں شفاف الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام 30سال سے ایم کیو ایم کی ظلم و زیادتیاں برداشت کررہی ھے پہلے عوام کے پاس کوئی آپشن نہیں تھالیکن اب پاک سرزمین پارٹی کی صورت میں آپشن نظر ارہا ہے اورایم کیو ایم کی روایتی حلقے بھی پاک سرزمین پارٹی کا مضبوط ووٹ بینک بن چکے ہیں کراچی کے تمام حلقوں سے پی ایس پی بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔