میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ ، ایٹا 2018ء ہری پوریونیورسٹی میں ہی منعقد کیا جائے گا۔ایٹا کوارڈنیشن کمیٹی

جمعہ 8 جون 2018 12:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) خیبر پختونخواہ کے تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ ، ایٹا 2018ء ہریپور یونیورسٹی میں ہی منعقد کیا جائے گا ۔ایبٹ آباد بورڈ کے طلباء ، آزاد کشمیر اور تمام شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء کو انٹری ٹیسٹ کے لئے ہری پور سنٹر میں ہی ٹیسٹ دینا ہو گا ۔

یہ ٹیسٹ 15جولائی 2018ء کو منعقد کیا جارہا ہے ۔ایٹا کوارڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال ایٹا ٹیسٹ ہری پور یونیورسٹی میں ہی منعقد کیا جائے گا ۔یہ کمیٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، وائس چانسلر ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور ، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور اور ڈائریکٹر ایٹا پر مشتمل ہے واضح رہے کہ قبل ازیں ایبٹ آباد ، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے طلباء کے لئے ایٹا یسٹ ایوب میڈیکل کالج میں ہی منعقد کیا جاتا تھا اس سال کچھ وجوہات کی بناء پر یہ ٹیسٹ ہری پور یونیورسٹی میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںحال ہی میں ایوب میڈیکل کالج کی ڈین کا عہدہ سنبھالنے والی پروفیسر ڈاکٹر سلمی کنڈی نے سنٹر واپس ایوب میڈیکل کالج میں منتقل کرنے کی بھر پور کو شش کی لیکن اس سال یہ ممکن نہیں ہو سکا ۔آنے والے ٹیسٹوں کو ایبٹ آباد میں منعقد کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی